اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj 2023 ممبئی کی بہ نسبت اورنگ آباد سے روانہ ہونے والے عازمین کو 88 ہزار روپے زیادہ دینا ہوگا - سفر حج کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ

اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے حج 2023 کے لیے روانہ ہونے والے عازمین کو 88 ہزار روپے فی شخص زیادہ ادا کرنا ہوگا جس کے خلاف عازمین میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ اس معاملے پر رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے حج کمیٹی آف انڈیا کے ذمہ داران سے بات کی اور انہیں سفر حج کے پیکیج کو کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 8, 2023, 1:39 PM IST

اورنگ آباد حج امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے عازمین کو 88 ہزار روپے زیادہ دینا ہوگا

اورنگ آباد: حج 2023 کے لئے اورنگ آباد اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے اس سال 1700 عازمین جدہ کے لئے روانہ ہونے والے ہیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے فارم بھرتے وقت اورنگ آباد سمیت مراٹھواڑہ کے حاجیوں کے لیے دو متبادل تھے جو اورنگ آباد سے جانا چاہیں فارم میں ان سے اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ لکھوایا گیا اور جو ممبئی سے جانا چاہتے ہیں، انہیں فارم میں ممبئی لکھوایا گیا لیکن اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے جانے والے حاجیوں کو ممبئی سے جانے والے حاجیوں کے مقابلے 88 ہزار روپے فی شخص زیادہ ادا کرنا ہوگا۔ ممبئی سے جانے والے حاجیوں کو جملہ 3 لاکھ 4 ہزار 843 روپے خرچ آ رہا ہے جب کہ اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے 3 لاکھ 92 ہزار 738 روپے لگ رہے ہیں۔

مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے ممبئی امبارکیشن پوائنٹ کی بنسبت اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے 88 ہزار روپیہ زیادہ لیے جا رہے ہیں جس کے بعد مراٹھواڑہ کے کئی سارے افراد کی شکایت رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل کے پاس آئی ہے۔ جس کے بعد ایم پی جلیل نے سفر حج پر اسٹڈی کی اور معلومات حاصل کی۔ جس کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر یعقوب شیخہ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ایک میٹنگ دوبارہ لی جائیں گی اور اس میں بڑھے ہوئے پیسوں پر فیصلہ کیا جائے گا ساتھ ہی امتیاز جلیل نے کہا کہ اگر اورنگ آباد سے ممبئی ہوائی جہاز سے جانا رہا تو پانچ سے چھ ہزار روپے کا ٹکٹ لگتا ہے لیکن حج کمیٹی کے لوگ 88 ہزار روپیہ زیادہ لے رہے ہیں۔

رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا کہ حج کے سفر کے لیے ٹینڈر نکالا گیا تھا اور ایئر کرافٹ کمپنی نے بولی لگائی تھی جس کے بعد گو ائیر کو ٹینڈر دیا گیا تھا اب گو ائیر نے اپنے آپ کو دیوالیہ ہونے کا اعلان کرنا کردیا ہے اور کہا کہ اب ہمارے پاس پیسہ نہیں ہے اور ہم پرواز نہیں کریں گے جس کے بعد اب دوسری ہوائی جہاز کمپنیاں ایسے سمجھ رہی ہیں کہ انہیں قیمت بڑھا کر بتائیں گے تو یہ مجبوری میں ہمارے ہی ہوائی جہازوں کو بک کریں گے لیکن حکومت سے مطالبہ ہے کہ حج کے سفر کے لئے ہوائی جہاز کے ٹکٹ کی قیمت کم ہونا چاہیے۔

امتیاز جلیل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مائناریٹی منسٹری، سیول آویشن منسٹری کو ٹویٹ بھی کیا، اعلی افسران کے ساتھ بات بھی کی ہے اور بتایا کہ مراٹھواڑہ کی عوام سفر حج کے لیے 88 ہزار روپے زیادہ لیے جانے سے غصہ ہے کیونکہ حج کے لیے کوئی ایک شخص نہیں جاتا بلکہ گھر کے دو سے تین لوگ ساتھ جاتے ہیں اور ان سب کو 88 ہزار فی فرد دینا ہے یعنی بہت زیادہ پیسہ دینا ہوگا اسی لیے حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ حج کے سفر کے لیے پیسے کم کیے جائیں۔ انہوں نے کہ اورنگ آباد حج ہاؤس پوری طرح سے مکمل ہو گیا ہے اور اب مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جلد سے جلد آ کر اور نگ آباد حج ہاؤس کا افتتاح کریں ساتھ ہی ایم پی امتیاز جلیل نے کہا کہ شہر میں عام خاص میدان ہے اس کے لئے بھی وزیر اعلی سے بات کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Aurangabad Haj House اورنگ آباد حج ہاؤس کا افتتاح جلد ہی ہونگا

ABOUT THE AUTHOR

...view details