اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے قلب میں واقع قدیم ترین شاہ گنج مسجد کے 300 سال مکم ہونے پر جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس این جی او کے صدر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 1723 میں اورنگ آباد کے صوبیدار ایواس خان نے بنوائی تھی۔ اس سال اس مسجد کو 300 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس پر مسرت موقع پر اورنگ آباد مسافر کی جانب سے جشن منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر ایک تصویری نمائش لگائی گئی ہے۔اس میں قدیم زمانے کے فوٹوز لگائے گئے ہیں، اس فوٹو نمائش 1860 سے لے کر 2023 تک کئی ساری تصاویر لگائی گئی ہے۔
اس میں شاہ گنج کی مسجد کا وضو خانہ، داخلی دروازہ، قدیم زمانے میں لوگ مسجد میں بیٹھ کر عبادت کر رہے ہیں، تاکہ اورنگ آباد شہریان کو اُس وقت کے زمانے کی مسجد کی یاد کروا سکے، کیونکہ ہمارے ورثے کوئی یاد رکھنے کے لیے اس طرح کی تصاویری نمائش وقت کی ضرورت ہے۔ اس مسجد کے کافی مشہور امام ہوا کرتے تھے قاضی حسن صاحب، ان کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہے۔ تاکہ نئی نسل کو شاہ گنج کی مسجد کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل ہو سکے۔
اورنگ آباد مسافر کے ذمہ دار مدثر خان کا کہنا ہے کہ اس تصاویر نمائش میں صرف اورنگ آباد کی شاہ گنج مسجد کی ہی تصاویر نہیں لگائی گئی ہے بلکہ اورنگ آباد شہر کی دوسری بھی تاریخی عمارتوں کی تصاویر اور ان کی معلومات فراہم کی گئی ہے۔اس میں خلدآباد شہر کی بھی کئی ساری تصاویر موجود ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ اورنگ آباد کی ماضی میں مشہور شخصیات کی تصاویر اور ان کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔