مالیگاؤں:فوٹو گرافی کا عالمی دن، آرٹ، دستکاری، سائنس اور فوٹو گرافی کے سالانہ عالمی جشن کے طور پر معروف ہے۔ دنیا بھر میں فوٹوگرافی کا عالمی دن ہر برس 19 اگست کو منایا جاتا ہے۔ اس دوران لوگ تصاویر کے ذریعہ اپنے جذبات، اپنی کہانی اور اپنے فن کو دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے لیے یہ دن بے حد خاص ہوتا ہے۔ اس دن فوٹو گرافی کے شعبے سے وابستہ ہر شخص نہ صرف اپنی کھنیچی ہوئی تصاویر کا معائنہ کرتا ہے بلکہ اسے انتہائی دلچسپی سے دوسروں کو بھی دکھاتا ہے جو اس سے وابستہ ہیں یا اس فن میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس دوران انہیں ترغیب دی جاتی ہے جو فوٹو گرافی کو کریئر یا شوق کے طور پر دیکھتے ہیں۔
Organized two-day photography exhibition under the auspices of Malegaon Photographers Association
اس مناسبت سے مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں 'مالیگاؤں فوٹوگرافر ایسوسی ایشن' کے زیر اہتمام دو روزہ 18 تا 19 اگست کو فوٹو گرافی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے فوٹو گرافر ایسوسی ایشن کے صدر ابھیجیت چودھری نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ورلڈ فوٹو گرافی ڈے' کے موقع پر مالیگاؤں فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کی جانب سے متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔