ملك كی تمام ریاستوں میں 75 یوم آزادی كا جشن جوش وخروش كے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ملك كی دوسری ریاستوں كی طرح مہاراشٹر كے اورنگ آباد میں بھی آزادی كا امرت مہوتسو كے مد نظر مختلف ثقافتی تقریبات كے اہتمام كا بھی سلسلہ جاری ہے ۔photo exhibition regarding history of India partition
اسی درمیان مرکزی حکومت کی ایما پر اورنگ آباد کے ٹاون ہال میں بٹوارہ دیوس کے نام سے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس نمائش میں آزادی سے قبل کی خبروں اور تصاویر کی بنیاد پر باون تصویریں آویزاں کیں گئیں ہیں۔ مجاہد آزادی کے ہاتھوں اس تصویری نمائش کا افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقع پرمختلف شبعوں سے تعلق ركھنے والی مشہور شخصیات موجود تھیں۔اس نمائش میں چودہ اگست سن انیس سو سینتالیس کی باون فوٹوز کو شامل کیا گیا ہے
افتتاحی تقریب کے بعد گنے چنے افراد ہی نمائش دیکھنے پہنچے، شہریان نے مرکز کے اس اقدام پر کچھ یوں تبصرہ کیا.اسکول ٹیچر یاسر صدیقی نے کہاكہ اورنگ آباد میں جو تصویروں کے ذریعہ جو نمائش رکھی گئی ہے ۔اس میں تصویروں کے ذریعہ بتایا جا رہا ہے کہ ملک کے بٹوارے کے وقت اتنے ہندو اور سکھ مارے گئے تھے اس سلسلے میں بیان نہیں كیا جا سكتا ہے ۔اس وقت كے وائسرائے نے جو کیا تھا یہ غلط تھا اور سبھی لوگ اس کے خلاف ہی تھے ۔ہندو مسلم اتحاد ضروری ہے جب ہندو مسلم اتحاد کی بات کریں گے تو مُلک ترقی کرے گا ۔اگر ہم اس طرح بٹوارے کی بات کریں گے تو مُلک ایک بار پھر تقسیمِ ہوں گا جو ہمارے لئے ہی ناقابل برداشت چیزیں ہے۔