اردو

urdu

ETV Bharat / state

PFi Member Sent to Custody جالنہ سے گرفتار PFI کے حافظ عمیر کو 4 دن کی پولس حراست - مہاراشٹر سے چار الگ الگ اضلاع

پی ایف آئی کے گرفتار رکن کو اورنگ آباد یو اے پی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں چاردنوں تک پولیس کی حراست میں رکھنے کا حکم دیا۔ PFi Member Sent to Custody

جالنہ سے گرفتار PFI کے حافظ عمیر کو 4 دن کی پولس حراست
جالنہ سے گرفتار PFI کے حافظ عمیر کو 4 دن کی پولس حراست

By

Published : Oct 12, 2022, 3:47 PM IST

اورنگ آباد :ملک بھر میں گزشتہ 22 ستمبر کو این آئی اے اور اے ٹی ایس نے ملک میں موجود پی ایف آئی کے دفتروں پر چھاپہ ماری مہم کے تحت 106 افراد کو گرفتار کیا تھا جس میں سے مہاراشٹر کے بیس پی ایف آئی سے جڑے لوگ بھی شامل تھے ۔مہاراشٹر سے چار الگ الگ اضلاع میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ATS Arrest Another PFI Member ,Other Sent to ATS Custody

جالنہ سے گرفتار PFI کے حافظ عمیر کو 4 دن کی پولس حراست

مہاراشٹر اے ٹی ایس نے جالنہ سے پی ایف آئی کے 30 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا۔ اسے اورنگ آباد کی یو اے پی اے عدالت میں پیش کیا گیا ۔جس کے بعد یو اے پی اے کی خصوصی عدالت نے پی ایف آئی ممبر کو 4 دن کے لئے پولیس کی حراست میں رکھنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:MiG 29K Fighter Aircraft Crashes بحریہ کا مگ 29 جنگی طیارہ گوا میں گر کر تباہ

پی ایف آئی ممبر حافظ عمیر کے وکیل ایڈوکیٹ خضر پٹیل نے بتایا کہ پی ایف آئی پر پابندی لگنے سے پہلے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور اسّی معاملے میں جالنہ سے تیس سالہ عمیر کو بھی گرفتار کیا گیا۔ جس کو اورنگ آباد کی یو اے پی اے خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔اس کے بعد اے ٹی ایس نے عدالت سے 10 دن کا پی سی آر مانگا تھا لیکن وکلاء کے درمیان بحث کے بعد یو اے پی اے کی خصوصی عدالت نے 4 دن کا پی سی آر دیا۔

ایڈوکیٹ فضل پٹیل نے بتایا ان مشتبہ افراد پر جو الزامات لگائے جا رہے ہیں اُن میں دہشت گردی کی فنڈنگ ​​اور ملک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ہندو مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنا شامل ہے۔ pfi member sent to police custody

ABOUT THE AUTHOR

...view details