اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کے دوران کنٹنمنٹ زون میں ڈرم میں گنپتی وسرجن کی اجازت - گنیش اتسو میں قانون

گنیش اتسو میں قانون کی حکم عدولی کرنے والوں پربی ایم کی کارروائی کا انتباہ بی ایم سی کی نئی گائڈ لائن جاری

کورونا کے دوران کنٹنمنٹ زون میں ڈرم میں  گنپتی وسرجن کی اجازت
کورونا کے دوران کنٹنمنٹ زون میں ڈرم میں گنپتی وسرجن کی اجازت

By

Published : Jul 30, 2020, 10:51 PM IST

ممبئی میونسپل کارپوریشن بی ایم سی نے یہاں آج گنیش اتسو کے لئے نئی رہنمایانہ خطوط جاری کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ تمام منڈلوں کو منڈپ سمیت دیگر چیزوں کا آن لائن اجازت نامہ لازمی ہو گا۔

عوامی منڈلوں کے لئے چار فٹ اور گھریلوگنپتی کے لئے دو فٹ کی اجازت ہو گی گھروں میں گنپتی کی پوجا پاٹ کی جائے اگرگھرمیں وسرجن کا انتظام نہیں ہے اس لئے مصنوعی تالاب میں وسرجن کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کو ورکا جائے اس کے ساتھ گنپتی وسرجن میں بھیڑبھاڑ پر قابو پانے کے لئے اس میں زیاد ہ افراد شریک نہ ہو اس لئے آپ کے گھر ہی کورونا وائرس سے محفوظ رہے گا۔

طب اورصحت سے متعلق امسال کے گنیش اتسو میں پیغام کوعام کیاجائے اور چمک دمک سے گریز کرکے سادگی کے ساتھ گنپتی کا تہوارمنانے کی اپیل کی گئی ہے۔

ملیریا ڈینگو وبائی مرض سے متعلق بھی اس تہوارمیں بیداری مہم چلائی جائے طبی کیمپ کاانعقادہو کرونا وائرس اورنئی شروعات کی تعمیل ہو اوربھجن کرتن پوجا پاٹ میں ان اصولوں کی پاسداری کی جائے اس کی خلاف ورزی نہ ہو اس بات کا خیال رکھا جائے ساتھ ہی صوتی آلودگی اور ماحولیاتی آلودگی سے بھی گریز کیا جائے۔

گنیش مورتی کے درشن کا اہتمام آن لائن اور ویب سائٹس کے معرفت کیا جائے گنپتی منڈل میں اسکریننگ اور ماسک کو لازمی رکھا گیا ہے وسرجن اور گنپتی کے جلوس میں بھیڑبھاڑ نہ کی جائے بچوں اور بزرگوں کو اس سے دور رکھا جائے کورونا کے سبب بی ایم سی پولیس اورسرکار کے واضع کرنا اصولوں کی تابعداری لازمی ہے اگرکنیش منڈل کنٹمنٹ زون میں ہے تو یہاں کی مورتی کے وسرجن کو پانی کی ٹںنکی میں سپرد آب کیا جائے گا اگر سیل عمارت میں گنپتی کی مورتی ہے توعمارت کے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی عمارت کے باہر ڈرم اورٹنکی میں ہی مورتی کی اجازت ہو گی ۔

تہوار میں کسی بھی قسم کی حکم عدولی نہ کی جا ئے اگرکوئی قانون شکنی کرے گا تو اس پرکارروائی ہو گی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details