ضلع سالانہ منصوبے کے لیے مختص 10 کروڑ 88 لاکھ روپے سے اس منصوبے کے لیے منظوری دی گئی ہے اور جلد ہی ضلع کے بیشتر اسپتالوں میں اب خود کے آکسیجن پلانٹس لگیں گے اور آکسیجن کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہونے کا امکان ہے۔
کورونا وائرس کےسبب چھکن بھجبل نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ ضلع کے ہر تعلقہ کے سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن بیڈ فراہم کیے جائیں۔ اس کے مطابق ہر تعلقہ میں آکسیجن بیڈ تیارکیے گئے ہیں۔
فی الحال آکسیجن کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے آکسیجن کی بہت بڑی قلت ہے۔ لہذا اس کے لئے ضلعی جنرل اسپتال کے ساتھ ضلع کے سالانہ منصوبے کے ذریعے وزیر چھگن بھجبل نے ناسک کی ضلع انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ ضلع کے 4 سب ڈسٹرکٹ اسپتالوں اور 4 دیہی اسپتالوں میں آکسیجن جنریشن پلانٹ لگائیں۔
اسی مناسبت سے ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے اس منصوبے کے لئے پہلے مرحلے کے لئے 10 کروڑ 88 لاکھ روپے کے فنڈ کو انتظامی منظوری دے دی ہے۔
ضلع میں پہلے مرحلے میں ناسک ضلع اسپتال کے ساتھ منماڑ ، یولا ، کلون اور چاندوڑ یہ سب ڈسٹرکٹ اسپتالوں اور سننر ، پمپلگاؤں بسونت ، اگتپوری اور ونی دیہی اسپتالوں میں آکسیجن جنریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔