اردو

urdu

ETV Bharat / state

Perfume Sale Increased in Aurangabad: اورنگ آباد میں عطر کی فروخت میں اضافہ - عطر کی فروخت میں اضافہ

رمضان المبارک عبادت، تلاوت اور اللہ کو راضی کرنے کا مہینہ ہے، یہی وہ بابرکت مہینہ ہے جب نیکیوں کا بدلہ ستر گنا بڑھ جاتا ہے، اس لیے رمضان میں خصوصی طور پر عبادتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسی لحاظ سے بازار میں بھی قران کریم کے نسخوں، مسنون دعاؤں کی کتابوں، خوشبو، عطریات کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوجاتا ہے۔ Perfume sale Increased in Ramadan

عطر کی فروخت میں اضافہ
عطر کی فروخت میں اضافہ

By

Published : Apr 9, 2022, 7:43 PM IST

اورنگ آباد میں ان دنوں خانۂ کعبہ کی تمثیل والا قران باکس کافی پسند کیا جارہا، رمضان المبارک میں روزے کے اہتمام کے ساتھ نماز اور تلاوت پر خاص توجہ دی جاتی ہے، صاف صفائی اور خوشبو کے استعمال میں بھی کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے، تاجروں کا کہنا ہے کہ رمضان میں اگر صحیح کاروبار کرنا ہے تو تین چار مہینے پہلے سے تیاری کی جاتی ہے، اورنگ آباد شہر کے قدیم عطر فروش محمد یعقوب کی چوتھی نسل عطر کے کاروبار کو آگے بڑھانے میں مصروف ہے۔ Aurangabad Perfume Sale

قنّوج شہر سے خالص عطر منگوانے کی قدیم روایت آج بھی برقرار ہے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ خس، شمامہ، عود اور مشک گاہکوں کی پہلی پسند ہیں، خوشبو کے علاوہ رمضان میں تلاوت اور ذکر و اذکار کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا جاتا ہے، خواتین گھریلو مصروفیات کے باوجود کسی نہ کسی طرح تلاوت قرآن اور ذکر و اذکار کے لیے وقت نکال لیتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ رمضان میں قرآن کریم کے نسخوں، تیس پاروں، پنچ پارہ، جائے نماز، تسبیح اور مسنون دعاؤں کی کتابوں کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ کورونا گائیڈ لائن سے نجات مل جانے کی وجہ سے تاجر طبقے میں خوشی ہے، گاہک بھی اطمینان سے خریداری کررہے ہیں لیکن گرمی کی شدت کا کاروبار پر اثر صاف دکھائی دے رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details