خلد آباد:ریاست مہارشٹر کے شہر خلد آباد میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کے پیراہن مبارک کی زیارت کرائی جاتی ہے، یہ سلسلہ گزشتہ سات سو سالوں سے جاری ہے، ملک کی مختلف ریاستوں سے عاشقان رسولﷺ اس پیراہن مبارک کی زیارت کے لیے خلد آباد کا رخ کرتے ہیں، عید میلاد کے موقع پر خلدآباد میں لاکھوں کا مجمع امڈ پڑتا ہے۔ Pirahan Mubarak in Khaldabad
درگاہ حضرت بائیس خواجہ کے احاطے میں محفوظ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺکے پیراہن مبارک کی اپنی تاریخ ہے، یہ صوفیا کرام کے کئی وسیلوں سے ہوتا ہوا حضرت زین الدین شیرازی المعروف بائیس خواجہ کی خانقاہ میں محفوظ ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے اس پیراہن مبارک کی زیارت صرف عید میلاد کے موقع پر کرائی جاتی ہے، گزشتہ چھ سو سےزائد برسوں سے خدامین درگاہ کمیٹی کے ذمہ داران اس پیراہن مبار ک کی زیارت کا اہتمام کراتے ہیں، یہ سلسلہ نسل در نسل منتقل ہوتا جارہا ہے۔