اورنگ آباد شہر میں پٹرول کی قیمت 97 روپئے سے تجاوز کر گئی ہے۔ پٹرول کی اضافی قیمت کے حوالے سے عام لوگوں میں برہمی کا ماحول ہے۔
ضرورت کے حساب سے لوگ گاڑیوں میں تیل تو ڈلوا رہے ہیں، لیکن اس مہنگائی کے خلاف حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کو بھی جی ایس ٹی کے تحت لایا جائے جس طرح سے دیگر اشیاء کو لایا گیا۔ اس کے علاوہ مودی حکومت پر صنعتکاروں کی منہ بھرائی کا بھی الزام لگ رہا ہے۔