جالنہ: ریاست مہاراشٹر کے ضلع جالنہ کے جمواڑی گاؤں میں کسانوں نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے قافلے کو کالے جھنڈے دکھاتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس دوران دونوں ہی لیڈران ناگپور سے شیرڈی سمریدھی شاہراہ کا معائنہ کرتے ہوئے جا رہے تھے۔ مظاہرین اپنے متعدد مسائل کو لے کر پریشان تھے۔
احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ ریاست میں گورنر ریاست کے عظیم رہنماؤں کی بار بار توہین کر رہے ہیں۔ان پر لگام لگائی جانی چاہیے اور ریاست میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے کسانوں کی ہزاروں ہیکٹر کی فصلیں برباد ہوگئی اور کسان پریشان حال ہے لیکن ریاستی حکومت کسانوں کو فصلوں کے نقصان کا معاوضہ نہیں دے رہی ہے۔ People Show Black Flags to Eknath Shinde