اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں: پوار - نیشنلسٹ کانگریس پارٹی

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے انتخابی ریلی کے دوران دعویٰ کیا کہ مہاراشٹر کے لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں۔

فائل فوٹو

By

Published : Oct 13, 2019, 3:22 PM IST

پوار نے ضلع بیڑ کے گووراے میں ہفتہ کو انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے ریاست بھر کا دورہ کیا اور لوگوں سے بات کی جس کے بعد وہ کہہ سکتے ہیں کہ یہاں کے لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں۔ '

انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ انہوں نے مہاراشٹر کے لئے کیا کیا ہے۔

پوار نے کہا'ریاست کے لوگوں کو بخوبی معلوم ہے کہ میں نے مہاراشٹر کے لئے کیا کیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ سیاست میں ابھی نئے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ ' شاہ کی پارٹی اچھے طرح جانتی ہے کہ وہ یہ انتخابات ہارنے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی بے روزگاری اور دیگر حساس مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے دفعہ 370 ہٹانے جیسے مسئلے کو اچھال رہی ہے۔'

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں 21 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور انتخابی تشہر کے آخری دنوں میں تمام پارٹیاں پورا زور لگا رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details