اردو

urdu

Attar Perfume Demand کیمیکل کے پرفیوم کی جگہ عطر کی خرید میں اضافہ

By

Published : Nov 17, 2022, 1:39 PM IST

اورنگ آباد میں جاری فوڈ فیسٹیول میں عطر کی متعدد دکانیں بھی لگائی گئیں ہیں، جہاں لوگ کیمیکل سے بنے پرفیوم کے مقابلے عطر کی طرف راغت ہو رہے ہیں۔ Attar Perfume instead of Chemical Perfumes

Attar shopIJ fest Attar shop
IJ fest Attar shop

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع تاریخی عام خاص میدان پر گزشتہ کُچھ دنوں سے اپنی طرز کا انوکھا فوڈ فیسٹیول جاری ہے۔ اس فوڈ فیسٹیول میں متعدد دکانیں لگائی گئیں ہیں، لیکن عطر کی خوشبو کا اسٹال اپنی طرف عوام کو راغب کر رہا ہے۔ عطر کے ایک اسٹال پر ڈیڑھ سو قسم کے عطر دستیاب ہیں، جس میں الرصاصی کمپنی دوبئی کا مشہور عطر عود، بخور صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اسٹال پر جو لوگ آرہے ہیں اِن کا کہنا ہے کہ کیمیکل سے بنے پرفیوم کی وجہ سے جِسم پر ریکشن ہو رہا ہے لیکن عطر کی وجہ سے کوئی بھی قسم کا ریکشن نہیں ہوتا ہے اس لیے نوجوان ان کیمیکل سے بنے اسپرے اور ڈیوڈرنٹ سے پریشان ہوکر عطر کا استعمال کر رہے ہیں۔ People are getting attracted to the Scent of Attar Perfume instead of Chemical based Perfumes

کیمیکل کے پرفیوم کی جگہ عطر کی خرید میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں:

کیمیکل سے بنے پرفیوم کی وجہ سے جِسم پر ریکشن ہو رہا ہے لیکن عطر کی وجہ سے کوئی بھی قسم کا ریکشن نہیں ہوتا ہے اس لیے نوجوان ان کیمیکل سے بنے اسپرے اور ڈیوڈرنٹ سے پریشان ہوکر عطر کا استعمال کر رہے ہیں۔ موجودہ دور میں ہر کوئی یہ سوچتا ہے کہ وہ کہاں پر بھی جائے تو اس کے پاس سے خوشبو آئے۔ اسی لیے عموماً لوگ اپنے کپڑوں پر مختلف اقسام کے عطر یا پرفیوم لگاتے ہیں۔ اسی ضرورت کے پیش نظر موجودہ دور میں روایتی عطریات کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ صارفین کی جانب سے اسی قسم کے عطریات و پرفیوم اسپرے کی مانگ بھی کی جا رہی ہے۔ Increasing use of Attar Perfume instead of Chemical Perfumes

16951085

چونکہ ڈیو اسپرے اور جدید قسم کے پرفیوم میں طرح طرح کے کیمیکل استعمال کیے جاتے ہیں اس لیے ان کے استعمال سے مضر اثرات مرتب ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نقصان دہ پرفیوم اسپرے کے بجائے روایتی عطر کا استعمال کرنے کو ہی ترجیح دی جا رہی ہے، اس طرح کے تاثرات صارفین واضح کر رہے ہیں۔ عام خاص میدان پر دعا فاونڈیشن کے زیر انصرام لگائے گئے فوڈ فیسٹیول میں مختلف اقسام کے کم و بیش 150 عطریات دستیاب کرائے گئے ہیں۔ نفاست پسند اور خوشبو کے دلدادہ شہریان کی بھیڑ یہاں امڈ رہی ہے اور ہر کوئی اپنی پسند کے عطریات خرید رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details