اردو

urdu

ETV Bharat / state

People Are Forced To Use Dirty Water: لوگ گندا پانی استعمال کرنے پرمجبور - Villagers use contaminated water

مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں واقع رسول پورہ گاؤں میں موسم گرما کے ان دنوں میں پینے کے پانی کے ساتھ ساتھ کپڑے دھونے کے پانی کیلئے بھی تقریبا چار کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرنا پڑ رہا ہے، کئی بار انتظامیہ سے شکایت کرنے کے بعد بھی گاؤں کے لوگوں کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔

لوگ گندا پانی استعمال کرنے پرمجبور
لوگ گندا پانی استعمال کرنے پرمجبور

By

Published : Jun 12, 2023, 4:34 PM IST

لوگ گندا پانی استعمال کرنے پرمجبور

مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں رسول پورہ ایک ایسا گاؤں ہے جہاں پر گرمی کے مہینوں میں لوگ پینے کے پانی کے لئے پریشان حال رہتے ہے، گاؤں میں کئی کلومیٹر دور سے پینے کا پانی لے کر آنا پڑتا ہے تو وہی گھر میں استعمال ہونے والے پانی کے لئے دربدر بھٹکنا پڑتا ہے، کپڑے دھونے کے لئے ان گاؤں والوں کو گھر سے چار سے پانچ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے جھرے کا آلودہ پانی استعمال کرنا پڑ رہا ہے، جھرے کا آلودہ پانی بھی نکالنے کے لئے انہیں اپنی جان کو جوکھم میں ڈال کر پانی نکالنا پڑتا ہے اور پھر اس آلودہ پانی کو کپڑے دھونے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آٹھ مہینے موسم سرما اور بارش کے وقت انہیں پانی کی پریشانی نہیں ہوتی ہے، لیکن موسم گرما میں علاقے میں پانی پوری طرح سے سوکھ جاتا ہے، جس کے بعد انہیں دور دراز علاقوں سے پانی لانا پڑتا ہے پانی کی قلت کی وجہ سے گاؤں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ ضلع انتظامیہ اور گرام پنچایت میں شکایت کی گئی لیکن پینے کے پانی کا انتظام نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:Study Centre For Muslim Girls مسابقہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لئے اسٹڈی سینٹر کا قیام

خواتین کا کہنا ہے کہ صبح جلدی اٹھ کر یہ گھر کا سارا کام کاج کر لیتی ہے اور دوپہر کے وقت اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ جھرے پر آتی ہے اور کپڑے دھوتی ہے۔گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ گاؤں میں انسانوں کے علاوہ جانور بھی موجود ہے اور انہیں پینے کے پانی کے لئے دور دراز پانی کے ذخیرے کے پاس لے جانا پڑتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details