اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: وقف بورڈ دفتر کی منتقلی پر عوام ناراض - وزیر اوقاف سے بیان کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں واقع مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کا صدر دفتر اورنگ آباد سے ممبئی منتقل کرنے کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کے اعلان پر عوامی حلقوں میں شدید ناراضگی سامنے آرہی ہے۔ اورنگ آباد کی عوام کا کہنا ہے کہ حکومت اقلیتوں سے جڑے معاملات کو سلجھانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

people angry over transfer of maharashtra state board of waqf office
اورنگ آباد میں وقف بورڈ دفتر کی منتقلی پر عوام ناراض

By

Published : Oct 28, 2020, 4:11 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد سے مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کا صدر دفتر ممبئی منتقل کرنے کے اعلان کے بعد عوامی حلقوں میں شدید ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

اورنگ آباد میں وقف بورڈ دفتر کی منتقلی پر عوام ناراض

وزیر اوقاف کے اعلان پر عوامی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ صدر دفتر کی ممبئی منتقلی کی ہر سطح پر مخالفت ہو رہی ہے۔

اورنگ آباد میں وقف بورڈ دفتر کی منتقلی پر عوام ناراض

یہ بھی پڑھیے: کوآپریٹیو بینک کرپشن معاملہ: اجیت پوار کی مشکلات میں اضافے کا امکان

سماجی کارکنان اور دانشور طبقے کا ماننا ہے کہ اس طرح کا اعلان معاملات کو دوسرا رخ دینے کی کوشش ہے۔ جبکہ کئی کام ایسے ہیں جنھیں ترجیحاتی بنیادوں پر کیا گیا تو نہ صرف وقف کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ وقف اراضی کے تحفظ کو بھی یقینی بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ لیکن اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کا بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ حکومت اقلیتوں سے جڑے معاملات کو سلجھانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک

واضح رہے کہ ہزاروں ایکڑ وقف اراضی کے مالک مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے پاس آج بھی اپنا ذاتی دفتر نہیں ہے۔ ایسے میں اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک سے بیان کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details