پریس کانفرنس میں جنتا دل سیکولر کے رہنما مستقیم ڈگنیٹی نے کہا ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں آنے والے تلواڑہ ڈیم کا پانی دابھاڑی کو دیا جارہا ہے اور اس کے خلاف پورے مالیگاؤں شہر (سینٹرل) کے لوگوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ شہریان کو پانی کے مسائل سے نبرد آزما نہ ہونا پڑے اور تلواڑہ ڈیم سے دابھاڑی تک غیر قانونی پائپ لائن بچھانے اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
جنتا دل سیکولر کے جنرل سکریٹری مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ پارٹی کی جانب سے کارپوریشن کمشنر سے اس معاملے کی شکایت کی گئی اور بعد از کمشنر آفس کے باہر مظاہرہ بھی کیا گیا۔ دباؤ میں آکر کارپوریشن نے تلواڑہ ڈیم سے دابھاڑی تک جانے والی غیر قانونی پائپ لائن اور جل پری کو نکال لیا ہے اور یہ شہریان مالیگاوں کی بڑی کامیابی ہے۔
اس کے علاوہ انھوں نے یہ بھی کہا کہ آج تمام اہم شعبوں کی نجکاری ہونے سے عام آدمی کافی پریشان ہیں۔ شہر کے لوگ بجلی محکمہ کی نجکاری و ان کے نئے تیز بھاگتے میٹر سے پہلے سے ہی پریشان ہیں اور اب شہر کے سروے کا کام بھی ایک نجی کمپنی کو دے دیا گیا ہے جو سینٹرل حلقہ کے لیے بالکل بھی نا مناسب ہے۔