اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: زیر تعمیر عمارت کا ایک حصہ منہدم، ایک ہلاک - ڈونگری

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے علاقے ڈونگری میں ایک زیر تعمیر عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دو افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

زیر تعمیر عمارت کا ایک حصہ منہدم

By

Published : Sep 9, 2019, 1:33 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 11:46 PM IST

ڈونگری کے چنچ بندر میں واقع ایک زیر تعمیر سلیب صبح 11 بجے کے آس پاس گرگیا جس کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ۔

زیر تعمیر عمارت کا ایک حصہ منہدم

سلیب گرنے سے دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جس میں سے شبیر شیخ نامی 22 سالہ نوجوان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

زخمیوں کو جے جے اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرادیا گیا ہے۔محکمۂ فائر بریگیڈ کے اہلکار راحت کاری کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 11:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details