اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پارلیمینٹ کی کاروائی میں خلل، بی جے پی، کانگریس کی ملی بھگت'

امتیازجلیل نے کہا، اگر سوال اٹھانے کا موقع نہیں دیا گیا تو 'ہم عوام اور میڈیا کا سہارا لیکر حکومت سے جواب طلب کریں گے۔'

'پارلیمینٹ کی کاروائی میں خلل، بی جے پی، کانگریس کی ملی بھگت'
'پارلیمینٹ کی کاروائی میں خلل، بی جے پی، کانگریس کی ملی بھگت'

By

Published : Aug 9, 2021, 11:33 PM IST

مجلس اتحادالمسلمین کے رہنما اورنگ آباد کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کی ملی بھگت کے سبب پارلیمنٹ کی کارروائی تین ہفتوں سے ٹھپ ہے۔ اور کوئی کام نہیں ہوا۔ اگر اسی طرح پارلیمنٹ میں سوال اٹھانے کا موقع نہیں ملتا ہے تو عوام اور میڈیا کے درمیان پہنچ کر حکومت سے جواب طلب کریں گے۔

'پارلیمینٹ کی کاروائی میں خلل، بی جے پی، کانگریس کی ملی بھگت'

پارلیمنٹ میں ایوان کی کارروائی کو نہ چلنے دینے کے معاملے میں بی جے پی اور کانگریس ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں، ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے یہ الزام عائد کیا۔

ان کا کہنا ہیکہ ملک کے سامنے کئی اہم مسائل ہیں، پیگاسیس جاسوسی سے لیکر کورونا میں اموات اور مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ، گرتی معیشیت جیسے سوالوں پر حکومت کو گھیرا جاسکتا ہے۔ لیکن کانگریس اور بی جے پی کی ملی بھگت سے ایوان کی کارروائی ہنگاموں کی نذر ہورہی ہے۔

ایم پی جلیل کا کہنا ہیکہ ایوان میں اگر سوال اٹھانے کا موقع نہیں دیا گیا تو 'ہم عوام اور میڈیا کا سہارا لیکر حکومت سے جواب طلب کریں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details