اورنگ آباد:ونچت بہوجن اگاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر کا کہنا ہے کہ انسانیت سیاست کی بنیاد پر ہے، لیکن ہمارے ملک میں آر ایس ایس اور بی جے پی نفرت کی سیاست کرنے میں لگی ہے۔ ان کی نفرت صرف مسلمانوں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اب ریزرویشن کے نام پر مراٹھاؤں اور او بی سی میں بھی اب نفرت پیدا کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے، لیکن اب آر ایس ایس اور بی جے پی ریزرویشن کے معاملے میں کتنی کامیاب ہوتی ہے وہ دیکھنے والی بات ہے۔
2024 پارلمانی انتخابات کو لے کر پرکاش امبیڈکر نے کہا ہے کہ، ہم نے مہا وکاس اگاڑی کو پروپوزل دیا ہے کہ، چاروں ہی پارٹیوں کو 12، 12 سیٹ دینی چاہیے کیونکہ 2024 میں بی جے پی کو ہرانے کے لیے صرف ہمیں انتخابات میں ایک ساتھ کھڑا ہونا ہے، اور جس طرح سے بی جے پی سیاست کر رہی ہے ہمیں اس کے خلاف بھی کھڑے ہونا چاہیے۔
ساتھ ہی پرکاش امبیڈکر نے کہا ہے کہ ہم جس بھی پارٹی کے ساتھ الائنس کریں گے، ہم وہاں پر مسلمان امیدواروں کو بھی انتخابات کے لیے کھڑا کریں گے، چاہے وہ امیدوار جیتیں یا ہاریں گے وہ الگ بات ہے۔اور سبھی سیاسی پارٹیوں کا یہ حق ہے کہ وہ ان کے حساب سے امیدواروں کو انتخابات میں کھڑے کرے۔