اورنگ آباد :ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع کرانتی چوک علاقے میں پرہار جن شکتی سنگھٹن کی جانب سے ایم ایل اے روی رانا کے خلاف شہر کے کرانتی چوک علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔Parhar Sanghathan Protest Against MLA Ravi Rana In Aurangabad
رکن اسمبلی روی رانا کے خلاف احتجاج مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں رکن اسمبلی بچو کڈو کی تنظیم پرہار جن شکتی سنگھٹن کی جانب سے شہر کے کرانتی چوک علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پرہار سنگھٹن کے کئی ممبران نے امراوتی کے رکن اسمبلی روی رانا کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اُن کے پتلے کو چپلوں سے مارا اور تصویر پر کالا رنگ بھی پھینکے ۔
رکن اسمبلی روی رانا کے خلاف احتجاج پرہار سنگھٹن کے ارکان کا کہنا ہے کہ روی رانا یہ ثابت کریں کہ رکن اسمبلی بچو کڈو نے کروڑوں روپے لئے ہیں ورنہ آنے والے دنوں میں انہیں(روی رانا) شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑبھیں:Congress President Visits Abul Kalam Mazar کانگریس کے نو منتخب صدر نے مولانا آزاد کے مزار پر حاضری دی
ساتھ ہی اورنگ آباد پرہار سنگھٹن کے کارکنان کا کہنا ہے کہ روی رانا جب بھی اورنگ آباد آئیں گے اُن کا استقبال چپال مار کر کیا جائے گا ۔روی رانا کے چہرے پر کالا رنگ بھی لگایا جائے گا۔Parhar Sanghathan Protest Against MLA Ravi Rana In Aurangabad