ممبئی کے چیمبور علاقے میں ریپ متاثرہ کو گذشتہ مہینے اورنگ آباد کے ایک سرکاری ہسپتال میں علاج کے داخل کرایا گیا تھا۔ اس معاملے میں اورنگ آباد کے بیگم پورہ پولیس اسٹیشن میں ریپ کا مقدمہ بھی درج کروایا گیا تھا۔
ممبئی: ریپ متاثرہ کے اہل خانہ کا لاش لینے سے انکار تاہم اس معاملے کو ممبئی کے چونا بھٹی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔گذشتہ روز متاثرہ کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔
متاثرہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 'تقریباً 35 روز گزر چکے ہیں لیکن چونا بھٹّی پولیس نے اب تک ملزمین کو گرفتار نہیں کیا ہے۔'
پولیس اور ہسپتال انتظامیہ متاثرہ کے اہل خانہ کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک ملزمین کو گرفتار نہیں کیا جاتا تک وہ ہسپتال سے لاش نہیں لے جائیں گے۔
اس معاملے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ہسپتال انتظامیہ سے بات کرنے کی کوشش کی تو انتظامیہ نے اس معاملے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔