اردو

urdu

ETV Bharat / state

Toddler Flung out of Cab: دس ماہ کی بچی کو چلتی ٹیکسی سے باہر بھینکنے کا سنسنی خیز واقعہ، خاتون کے ساتھ مبینہ چھیڑ چھاڑ - woman molested by driver in maharashtra

مہاراشٹر کے پالگھر ضلع میں چلتی کار میں ایک خاتون سے چھیڑ چھاڑ اور دس ماہ کی بچی کو کار سے باہر پھینکنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعے میں لڑکی کی موت ہوگئی، جب کہ خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مانڈوی پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ Palghar Toddler Flung out of Cab

Toddler Flung out of Cab
Toddler Flung out of Cab

By

Published : Dec 11, 2022, 12:11 PM IST

Updated : Dec 11, 2022, 12:22 PM IST

پالگھر: مہاراشٹر کے پالگھر ضلع میں ممبئی-احمد آباد ہائی وے پر چلتی کار سے 10 ماہ کی بچی کو باہر پھینک دیا گیا جس کی وجہ سے موت ہو گئی۔ وہیں بچی کی ماں کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ پولیس نے اس واقعے کی اطلاع دی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ خاتون کو بھی گاڑی سے باہر دھکیل دیا گیا جس کی وجہ سے اسے شدید چوٹیں آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون اور اس کی بیٹی ایک ٹیکسی میں تحصیل واڈا کے علاقے پیلہار سے پوشیرے واپس آ رہے تھے اور اس میں کچھ اور لوگ بھی سفر کر رہے تھے۔ Palghar Toddler Flung out of Cab

مزید پڑھیں:

Murder Of Bride For Dowry چھپرا میں جہیز کیلئے بیوی کا وحشیانہ قتل

Teenager Arrested for Rape And Murder: چھ سال کی بچی کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے الزام میں نابالغ گرفتار

پولیس افسر نے بتایا کہ راستے میں کیب ڈرائیور اور کچھ ساتھی مسافروں نے مبینہ طور پر خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ جب اس نے احتجاج کیا تو انہوں نے بچی کو چھین لیا اور تیز رفتار کار سے اسے باہر پھینک دیا۔ افسر نے بتایا کہ لڑکی کی موقعے پر ہی موت ہو گئی۔ خاتون کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ مانڈوی پولیس اسٹیشن میں چھیڑ چھاڑ کے الزام میں وجے کشواہا نام کے شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس اس واقعے کے دیگر ملزمان کی تلاش میں ہے۔ تاہم ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

Last Updated : Dec 11, 2022, 12:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details