اس تعلق سے مالیگاؤں شہر میں استعمال کے لئے آکسیجن سلینڈرس فراہم کرنے والی ایک ایجنسی کے مالک نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ شہر کے ہسپتالوں کو یومیہ بنیاد پر تقریباً 100 سلینڈرس فراہم کیے جاتے تھے لیکن اس وبا کے بعد سے شہر میں فی دن کے حساب سے کئی گنا زیادہ سلینڈرس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
گیس ایجنسی کے مالک بھرت سر نے بتایا کہ گزشتہ تین دنوں سے انہیں صرف ڈیڑھ سو کے قریب سلینڈرس دستیاب ہورہے ہیں جبکہ جتنے ڈاکٹروں کو وہ سلینڈرس فراہم کرتے ہیں ان کی جانب سے روزانہ 300 سلینڈرس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔