اردو

urdu

Massvie Fire In Malad ملاڈ میں آگ لگنے سے ہزاروں جھونپڑیاں جل کر خاکستر، ایک بچے کی موت

By

Published : Mar 14, 2023, 8:47 AM IST

ممبئی کے ملاڈ میں آگ لگنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں جنہیں عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ اہلکار ملبے کو صاف کرنے اور لاپتہ لوگوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ملاڈ علاقے کی کالونی جھونپڑی میں آگ لگنے سے ایک نامعلوم بچہ جھلس کر ہلاک ہو گیا، حکام نے بتایا کہ اس آتشزدگی کے سبب 1,000 سے زائد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئی جس سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے جنہیں شہر کے عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار کے مطابق آنند نگر کے اپا پاڈا علاقے میں مشتبہ سلنڈر دھماکے کے بعد یہ آگ لگی۔ اہلکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 1000 سے زیادہ جھونپڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق ایک مکان میں رسوئی گیس سلینڈر دھماکہ ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی، یہ آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی اور ایک کے بعد ایک متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ آگ میں کم از کم 17 سلنڈر دھماکے ہوئے ہوںگے۔ وہیں مقامی لوگوں نے اس آتشزدگی کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس کے بعد لوگ ان کے متاثرین کے مدد کے لیے جائے وقوع پر پہنچے۔ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) کے افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ان کی فوری ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔ پناہ گاہوں میں منتقل کیے گئے خاندانوں کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ متاثرین ان پناہ گاہوں میں اس وقت تک رہ سکتے ہیں جب تک کہ متبادل انتظامات نہیں کیے جاتے۔

یہ بھی پڑھیں : Death toll rises to seven in Mumbai residential building fire: ممبئی کی عمارت میں آتشزدگی، سات ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details