اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں کورونا کے 440 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 8068 ہوگئی

مہاراشٹر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ریاست میں متاثرین کی مجوعی تعداد 8068 جب کہ ہلاک شدگان کی تعداد 342 ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر میں کورونا کے 440 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 8068 ہوگئی
مہاراشٹر میں کورونا کے 440 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 8068 ہوگئی

By

Published : Apr 27, 2020, 11:04 AM IST

ریاست میں 112 مریض کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی کل 1988 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔مکمل طور سے صحتیاب ہونے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

کورونا کے 6538 مریضوں کا علاج جاری ہے۔اس طرح کی معلومات مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست میں اب تک ایک لاکھ 16 ہزار 345 افراد کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے جن میں ایک لاکھ 7 ہزار 519 نمونے منفی پائے گئے اور 8068 افراد کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہیں ۔

ریاست کے ایک لاکھ 36 ہزار 926 افراد کو ان کے گھر میں ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔جبکہ 9166 لوگوں کو سرکاری قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔

آج ریاست میں کورونا سے 19 افراد ہلاک ہوئے ہیں 19 افراد کے اضافے کے بعد ریاست میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 342 ہو گئی ہے ۔آج ہلاک ہونے والوں میں ممبئی کے 12؍ پونہ کے 3 ،جلگائوں کے 2 ،شولاپور اور لاتور میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔ہلاک ہونے والوں میں 11 مرد اور 8 خواتین ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details