اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز - ہلاک ہونے والوں کی تعداد 323 ہوگئی

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1990 نئے کیس درج کیے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 26،496 ہزار ہوگئی ہے اوراس دوران اس وبا سے 49 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد مجموعی تعداد 824 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز
ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز

By

Published : Apr 26, 2020, 10:19 AM IST

Updated : Apr 26, 2020, 12:07 PM IST

وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق کورونا وائرس ملک کی 33 ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں متاثرین کی تعداد 7628 ہوگئی ہے جب کہ 1076 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ، وہیں اس مہلک وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 323 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز

ریاست گجرات دوسرے نمبر ہیں جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 3071 ہیں ، جب کہ 282 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 133 ہوگئی ہے۔

دہلی میں کووڈ 19 متاثرین کی تعداد 2625 پہنچ گئی جب کہ 869 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں، اور 54 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز

وہیں تمل ناڈو میں متاثرین کی تعداد 1821،صحتیاب 960، اور 23 مریض ہلاک، راجستھان میں 2083 افراد متاثر، صحتیاب 493 اور 33 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں 2096 متاثرین، 210 مریض صحتیاب، اور 99 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں متاثرین کی تعداد 1793 ہوگئی ہے جب کہ 261 افراد صحتیاب اور 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Last Updated : Apr 26, 2020, 12:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details