وزارت صحت کے مطابق بھارت میں متاثرین کی تعداد 15712 ہوگئی ہے، 2230 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، وہیں اب تک 507 افراد اس مہلک بیماری سے ہلاک ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1334 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جب کہ 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وہیں آج مدھیہ پردیش کے معروف شہر اندور میں کورونا وائرس سے پولیس اسٹیشن انچارج کی موت ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہے، محکمہ صحت کے مطابق مہاراشٹر میں 211 افراد ہلاک، 3651 افراد متاثر اور 365 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز وہیں دہلی میں 42 افراد ہلاک، 1893 افراد متاثر اور 72 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
تمل ناڈو میں 1372 افراد متاثر، 365مریض صحتیاب اور 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مدھیہ پردیش میں 70 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 1407 افراد متاثر ہیں۔