اردو

urdu

ETV Bharat / state

'صاحب کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قابل قبول ہوگا'

اجیت پوار نے کہا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شردپوار جو بھی حکم دیں گے وہ میرے لیے قابل قبول ہوگا۔

صاحب کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قابل قبول ہوگا

By

Published : Sep 28, 2019, 7:41 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 9:20 AM IST

اجیت پوار نے کہا کہ صاحب ہمارے خاندان کے سربراہ ہے ان کا حکم ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہوگا۔

مہاراشٹر کے سابق نائب وزیر اعلی نے کہا کہ صاحب کی بدنامی کی وجہ سے میں پریشان تھا۔ اسی وجہ سے استعفی دیا تھا۔

واضح رہے کہ اجیت پوار نے جمعہ کے روز اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیا تھا۔ انہوں نے آج شرد پوار سے ملاقات کی اس کے بعد انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے استعفی دینے کی وضاحت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان بڑا ہے جو شردپوار کہتے ہیں ہم ان کی بات مانتے ہیں۔ لوگ ہمارے گھریلو مسائل پر بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے گھریلو مسائل کچھ بھی نہیں ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 9:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details