اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maha Govt to Employees ملازمین کو فون پر وندے ماترم کہنے کا فرمان بنیادی حقوق کی خلاف ورزی، این سی پی

مہاراشٹر حکومت نے ایک فرمان جاری کیا ہے کہ ملازمین جب بھی فون کال کا جواب دیں تو نمستے کے بجائے 'وندے ماترم' کہیں۔ Say Vande Mataram Instead of Hello

ملازمین کو فون پر وندے ماترم کہنے کا فرمان بنیادی حقوق کی خلاف ورزی
ملازمین کو فون پر وندے ماترم کہنے کا فرمان بنیادی حقوق کی خلاف ورزی

By

Published : Oct 2, 2022, 4:57 PM IST

ممبئی : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی ترجمان کلائیڈ کراسٹو نے اتوار کے روز کہا کہ مہاراشٹر حکومت کا یہ فرمان کہ ملازمین جب بھی فون کال کا جواب دیں تو نمستے کے بجائے 'وندے ماترم' کہیں، یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ Maha Govt to Employees

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ترجمان کلائیڈ کراسٹو نے ایک بیان میں کہا کہ 'وندے ماترم' بھارتیوں کے لیے قابل فخر اور حب الوطنی کے جذبات کی عکاسی ہے، لیکن انہیں ایسا کہنے پر مجبور کرنا درست نہیں ہے، خاص طور پر ایسے میں جب مہاراشٹر حکومت اپنے ملازمین کو 'وندے ماترم' کہنے پر مجبور کررہی ہے، اگرچہ وہ اپنے ذاتی ٹیلی فون پر بات کر رہے ہوں۔

کلائیڈ کراسٹو نے کہا کہ یہ لوگوں کے اظہار رائے کی آزادی کے حق کی خلاف ورزی ہے اور اس سے لوگوں پر ایک مخصوص ذہنیت بھی مسلط ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو فخر کے ساتھ 'وندے ماترم' کا نعرہ لگانے کی اجازت ہونی چاہیے لیکن انھیں ایسا کرنے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : Red Alert in Mumbai شیواجی پارک اور دادر میں ریڈ الرٹ، سیکورٹی سخت

ABOUT THE AUTHOR

...view details