اردو

urdu

ETV Bharat / state

Malegaon Municipal Corporation: مالیگاؤں میونسیپل کارپوریشن کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی - مالیگاؤں میونسیپل کارپوریشن میں تجاویز منظور

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن مہا سبھا جنرل بورڈ اجلاس میں پیش کی گئیں تمام تجاویز کو منظوری دے دی گئی. لیکن عیدگاہ پ زیرِ تعمیر جاگنگ ٹریک رد کرنے کی تجویز پر اپوزیشن کا سخت ردعمل و ہنگامہ آرائی کا منظر دیکھا گیا۔Proposals approved in Malegaon Municipal Corporation

اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی
اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

By

Published : Mar 8, 2022, 12:05 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں میونسپل کارپوریشن مہا سبھا جنرل بورڈ آن لائن اجلاس طاہرہ شیخ کی صدارت میں منعقد کیا گیا. اس اجلاس میں پیش کردہ تمام تجاویز منظور کرلی گئیں.سابق میئر شیخ رشید کی جانب سے پیش کی گئی عیدگاہ پر زیرِ تعمیر جاگنگ ٹریک رد کرنے کے تجویز پر اپوزیشن کا سخت ردعمل اور بحث و مباحثہ ہوا. جس کے بعد میئر طاہرہ شیخ کی ہدایت پر مہا سبھا جنرل بورڈ اجلاس روک دیا گیا۔ Proposals approved in Malegaon Municipal Corporation

اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

وہیں مہا سبھا جنرل بورڈ کے دوسرے اجلاس میں اسٹینڈنگ کے چیئرمین ظفر احمد نے اسٹینڈنگ بجٹ پیش کرتے ہوئے اس کی تفصیلات بیان کی اور میئر طاہرہ نے عیدگاہ جاگنگ ٹریک کے تعلق سے کہا کہ کارپوریشن نے 29 اپریل2021 کو جو این او سی دیا تھا، اس پر کسی طرح کا کوئی عمل نہیں ہوا ہے تو اسکی کیا اہمیت ہے. انہوں نے مزید کہا کہ تمام کارپوریٹرز کے جذبات کو دیکھتے ہوئے 29 اپریل2021 کو دی گئی این او سی کو ختم کردیا جائے۔


اس تعلق سے سابق میئر شیخ رشید نے کہا کہ کالج سے متصل جو زمینں خالی ہیں،جہاں عیدین کی نمازیں ادا ہوتی ہیں اور وہاں پولیس پریڈ بھی کی جاتی ہے، عیدگاہ کی زمین کو چھوڑ کر باقی حصوں کا معاہدہ مہاتما گاندھی ودیا مندر کے نام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت سے ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ اس معاہدے کو رد کرکے عیدگاہ ٹرسٹ کے نام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے عیدین کی نمازیں اور پولیس پریڈ کے ساتھ ساتھ 15 اگست، 26 جنوری، مہاراشٹر ڈے وغیرہ کے مواقع پرجو تقاریب منعقد ہوتی ہیں وہ ویسے ہی ہوتی رہیں۔

مزید پڑھیں:Jogging Track at Eidgah in Malegaon: 'عیدگاہ پر جاگنگ ٹریک بنانے سے شہر کے امن کو خطرہ'

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی حکومت سے عیدگاہ ٹرسٹ کے نام کا معاہدہ کروانے کی کوشش کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details