مراٹھواڑہ:ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں لیکن مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں کم بارش کی وجہ سے ضلع انتظامیہ اور کسان پریشان ہیں۔ مراٹھواڑہ کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ جائیکواڑی ڈیم میں 28 فیصد ہی پانی ہے اور جس طرح بارزش ہو رہی ہے یہ کسانوں کیلئے ناکافی ہے۔ اس بارش سے آبی ذخیروں کی سطحوں میں اضافہ نہیں ہو سکتا ہے۔ اسی لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے میٹنگ منعقد کی جارہی ہے۔
پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم کے بالائی علاقوں ناسک سمیت اورنگ آباد ضلع میں اچھی بارش کے نہ ہونے سے گزشتہ سال کے مقابلے اس سال ناتھ ساگر ڈیم میں کم پانی جمع ہوا ہے اس ڈیم میں 28 فیصد پانی موجود ہے۔ لیکن اس سال کم بارش ہونے کی وجہ سے کاشتکار سمیت شہری و دیہی علاقوں کے باشندے فکر مند ہیں۔ مراٹھواڑہ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ،مذکورہ علاقوں کے چھوٹے بڑے ڈیموں سے پانی کا بہاؤ جاری ہے لیکن جا ئیکواڑی ڈیم کے آبی ذخیرہ میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ بارش کم ہونے کے سبب آبپاشی محکمہ کے ایکزیکٹیو انجینئر پرشانت جادھو، ڈیم ڈپٹی انجینئر وجئے کا کڑے نے اگست ماہ میں ڈیم کے آبی سطح کے اضافے کا امکا ظاہر کیا ہے۔