اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: آن لائن مجالسِ عزا کا اہتمام

اورنگ آباد شہر میں محرم الحرام کے دوران آن لائن مجالس عزا کا اہتمام ہوگا اور ساتھ ہی شہر میں یومِ عاشورہ کو ماتمی جلوس نہیں نکالا جائے گا۔

اورنگ آباد: آن لائن مجالس اعزا کا اہتمام
اورنگ آباد: آن لائن مجالس اعزا کا اہتمام

By

Published : Aug 21, 2020, 1:56 PM IST

کورونا وبا کے دوران محرم کا مہینہ شروع ہوگیا ہے، اس مہینے کا پہلا دس دن تمام مکاتب فکر کے لیے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ اسلامی تاریخ میں عاشورہ کی اپنی اہمیت ہے۔ عاشورہ کے دس دن شیعہ برادران اور بوہرہ کمیونٹی مجالس عزا کا اہتمام کرتی ہیں۔

واقعہ کربلا اور امام حسین کی شہادت کو یاد کیا جاتا ہے لیکن کورونا وبا کے سبب تمام مکاتب فکر نے اس مرتبہ محرم سادگی سے منانے اور آن لائن مجالس کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اورنگ آباد: آن لائن مجالس اعزا کا اہتمام

ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق عمل کیا جائے گا تاکہ اس مہلک وبا کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details