اردو

urdu

ETV Bharat / state

اردو ویبنار میں تین خواتین مصنفین کی تنقیدی کتابوں کا آن لائن اجراء - اردو ویبنار میں تین خواتین مصنفین کی تنقیدی کتابوں کا آن لائن اجرا

اورنگ آباد میں بزم تطہیر ادب کی جانب سے ویبنار منعقد کیا گیا، اس ویبنار میں تین خواتین کی تنقیدی کتابوں کا رسم اجرا عمل میں آیا۔

اردو  ویبنار میں  تین خواتین  مصنفین کی  تنقیدی کتابوں کا  آن لائن اجرا
اردو ویبنار میں تین خواتین مصنفین کی تنقیدی کتابوں کا آن لائن اجرا

By

Published : Jun 5, 2021, 4:55 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں بزم تطہیر ادب کے ویبینار میں ادیبوں اور دانشوروں نے شرکت کی۔ اس اردو ویبنار میں تین خواتین مصنفین کی تنقیدی کتابوں کا آن لائن اجرا بھی کیا گیا۔ معروف ناول نگار نورالحسنین کی ادبی خدمات کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔


وارثان حرف وقلم کی جانب سے جشن نورالحسنین منایا جارہا ہے، اس جشن کے تحت اورنگ آباد میں بزم تطہیر ادب کی جانب سے ویبنار ہوا۔ اس ویبنار میں تین خواتین کی تنقیدی کتابوں کا اجرا عمل میں آیا۔

اس ویبنار کی صدارت معروف ادیب اسلم مرزا نے کی، اس ویبنار میں کثیر تعداد میں ادیبوں اور دانشوروں نے شرکت کی ۔ملک اور بیرون ملک کے ریسرچ اسکالرس نے بھی آن لائن شرکت کی ۔

اردو ویبنار میں تین خواتین مصنفین کی تنقیدی کتابوں کا آن لائن اجرا

اس خصوصی موقع پر بزم تطہیر ادب کی صدر ڈاکٹر اسود گوہر نے کہا کہ بزم تطہیر ادب کی جانب سے تین کتابوں کا رسم اجرا عمل میں آیا۔یہ تینوں کتاب تنقید سے متعلق ہے۔یہ پہلی بار تھا کہ شہر اورنگ آباد میں آن لائن اجراء کیا گیا۔

اس موقع پر معروف فکشن نگار نور الحسنین کا کہنا ہے کہ وبائی دور میں ویبنار ، سمینار کا متبادل ثابت ہورے ہیں، واضح رہے بزم تطہیر ادب ریاست کی اولین خواتین کی تنظیم ہے جو اہل قلم خواتین کو ادبی پلیٹ فارم مہیا کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details