اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کے ذریعے اب آن لائن روزگار میلہ: نواب ملک - مہاراشٹر نیوز

ریاست مہاراشٹر کے محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ نے کورونا کی مصیبت سے پیدا شدہ بحران میں ریاست کے بیروزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کی پہل کی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Jun 30, 2020, 11:01 PM IST

لاک ڈاون کے پیش نظر بلاواسطہ روزگار میلے کا انعقاد ممکن نہ ہونے کی بناءپر محکمہ کی جانب سے اب آن لائن روزگار میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں ریاست کے اسکل ڈیولپمنٹ کے وزیر نواب ملک نے دی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ روزگار فراہم کرنے کی اس مہم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 14 آن لائن ورچوئل روزگار میلے منعقد ہوچکے ہیں ، جن کو تاجروں اورامیدواروں کی طرف سے زبردست تعاون ملا ہے۔ان آن لائن میلوں میں کل115صنعتکاروں نے ان کے یہاں خالی 12ہزار322خالی اسامیوں کی اطلاع دی ہے۔

اس میں 25ہزار 47 امیدواروں نے آن لائن حصہ لیا اور ان میں سے 1 ہزار 211 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ دیگر امیدواروں کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔

نواب ملک کے مطابق محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ نے بیروزگار نوجوانوں کوروزگار اورکمپنیوں کو قابل وباصلاحیت امیدوار فراہم کرنے کی غرض سے تیار کی گئی ویب سائیٹ www.mahaswayam.gov.inکا موثر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے ان میلوں کا انعقاد کیا گیا۔

پونے ، ستارا ، اورنگ آباد ، ناگپور ، سانگلی اور تھانہ میں ضلعی اسکل ڈویلپمنٹ ، روزگار اورتجارتی رہنمائی کے دفاتر میں فی کس ایک آن لائن روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا۔ ناسک اور ایوت محل میں دفاتر نے 2 آن لائن ملازمت میلوں کا انعقاد کیا جبکہ عثمان آباد ماڈل کیریئر سنٹر نے 4 آن لائن ملازمت میلوں کا انعقاد کیا۔

ان آن لائن میلوں میں ، تمام ملازمت کے متلاشیوںوآن لائن درخواست دیئے ہوئے امیدواروں ان کی ترجیح کے مطابق متعلقہ صنعتوں کے ساتھ انٹرویو کا انتظام کرتے ہوئے کمپیوٹر سسٹم کے ذریعہ انہیں ایس ایم ایس بھیج کر مطلع کیا جاتا ہے۔

نیز ان کے انٹرویو ٹیلیفون ، واٹس ایپ و اسکائپ کے ذریعے آن لائن یا براہ راست کمپنی میں کیے جاتے ہیں۔ اس کا لوگو ں کی جانب سے زبردست استقبال کیا جارہا ہے۔ ان تمام معاملات کا کوآرڈنیشن محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔

نواب ملک نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں بھی آن لائن روزگار میلوں کے انعقاد کے لئے کیلنڈر تیار کیا گیا ہے۔

نواب ملک نے اپیل کی ہے کہ تمام امیدوار اورکمپنیاں www.mahaswayam.gov.in ویب سائٹ کے ذریعے پیش کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ اس تعلق سے اگر کچھ مشکلات ہوں تو اپنے ضلع کے اسسٹنٹ کمشنر ، ڈسٹرکٹ اسکل ڈیولپمنٹ و روزگار وتجارتی رہنمائی مرکز سے رابطہ قائم کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details