بعد میں مہنگے تحفے بھیج کر کسٹم کے نام پر پیسے جمع کرنے کے لئے کہتے ہیں۔ ممبئی کے ونو بھاوے نگر پولیس تھانے کی حد میں ممبئی پولیس نے ایک نائجیرین دوشیزہ کو اسی طرح کی واردات انجام دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ملزمہ نے ممبئی کے ہی ایک شخص سے پہلے انسٹاگرام پر دوستی کی اور پھر شادی کی لالچ دے کر 17 لاکھ سے زائد کی رقم حاصل کر لی۔ گینگ کے دوسرے ارکان اس کارروائی کے بعد فرار ہو گئے ہیں۔
فی الحال ممبئی پولیس اس بات کا پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس گینگ میں اور کون کون سے لوگ شامل ہیں۔ ان لوگوں نے بھارت میں اب تک کتنے لوگوں کو ٹھگی کا شکار بنایا ہے۔
مزید پڑھیں:
ممبئی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کی سوشل سائٹس کی چکاچوند سے ہمیشہ الرٹ رہیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ سوشل سائٹس پر دوستی کرنے والے لوگ ضروری نہیں ہے کہ آپ سے دوستی ہی کر رہے ہوں، وہ اس طرح کی ٹھگی کی واردات بھی انجام دے سکتے ہیں اور ایسی واردات و انجام دینے سے قبل آپ کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہوں۔