اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیاز بیس ہزار روپے فی کوئنٹل! - اکل کوٹ

ملک کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ریاست مہاراشٹر کے تعلقہ اکل کوٹ میں کسان کو فی کوئنٹل پیاز کا دام بیس ہزار روپے ملا ہے۔

پیاز بیس ہزار روپے فی کوئنٹل!
پیاز بیس ہزار روپے فی کوئنٹل!

By

Published : Dec 5, 2019, 7:06 PM IST

مہاراشٹر کے ضلع سولا پور کے تعلقہ اکل کوٹ میں واقع گوڈ گاؤں کے ایک نوجوان کسان شیوانند پھلاری کی تین کوئنٹل پیاز اتپن بازار سمیتی میں فروخت کرنے کے لیے لائی گئی۔

پھلاری کو فی کوئنٹل پیاز کے لیے سب سے زیادہ دام یعنی بیس ہزار روپے ملے۔

یہ دام انہیں پیاز کی نیلامی کے دوران ملے ہیں اور ملک کی تاریخ میں بیس ہزار روپے فی کوئنٹل پیاز فروخت ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سولاپور کرشی اتپن بازار سمیتی میں پیاز کے دام میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بازار میں تین کوئنٹل پیاز بیس بیس ہزار روپے کے دام پر فروخت ہوئی ہے جبکہ بازار میں فی کوئنٹل پیاز کا دام پانچ سے چھ ہزار روپے ہے۔

سولا پور کرشی اتپن بازار سمیتی میں آج 250 کوئنٹل پیاز کی درآمد ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details