اردو

urdu

ETV Bharat / state

Senior Citizen Sentenced to One Year بزرگ شہری کو سرعام فحش حرکت کرنے پر ایک سال کی سزا - ملزم کی ٹیلرنگ کی دکان

ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے ایک 61 سالہ عمر رسیدہ شہری کو سرعام فحش حرکت کرنے پر ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی اور جرمانہ بھی عائد کیا مجرم پر الزام تھا کہ اس نے ایک نابالغ لڑکے کی موجودگی میں اپنی دکان میں فحش حرکت کی تھی۔

بزرگ شہری کو سرعام فحش حرکت کرنے پر ایک سال کی سزا
بزرگ شہری کو سرعام فحش حرکت کرنے پر ایک سال کی سزا

By

Published : Sep 2, 2022, 8:58 PM IST

ممبئی: جنسی جرائم کے خلاف بچوں کے تحفظ (POCSO) ایکٹ کی خصوصی عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ مجرم اپنی ٹیلر کی دکان میں عوامی سطح پر فحش حرکت کررہا تھا نیز اسکی یہ حرکت کسی دوسرے شخص کی موجودگی میں عمل میں آئی جو کہ اس کے جنسی ارادے کا اندازہ لگانے کے لیے کافی ہے۔

خصوصی جج پریا بنکر نے اپنے حکم میں کہا کہ اس قسم کے واقعات سے عوام کے ذہنوں میں خوف پیدا ہوتا ہے اور متاثرہ کے دماغ میں دیر تک رہ جاتا ہے۔ استغاثہ کے مطابق متاثرہ چار سالہ لڑکا اپنے گھر کے قریب ملزم کی ٹیلرنگ کی دکان پر گیا تو اس نے ملزم کو فحش حرکت کرتے دیکھا اور اس نے متاثرہ کو بھڑکانے کی کوشش کی ۔ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے متاثرہ لڑکے کو نہ ہی دکان پر بلایا تھا اور اور نہ ہی وہ اس کے قریب گیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ سچ ہے کہ لڑکے نے اس شخص کی حرکت غلطی سے دیکھی۔ لیکن عدالت نے کہا کہ ملزم کی دکان چھوٹی تھی اور کوئی بھی راہگیر اس کی حرکت کو دیکھ سکتا تھا، اس لیے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ اکیلے میں فحش حرکت کر رہا تھا۔ عدالت نے مزید کہا کہ جب لڑکے نے اس شخص کی حرکت دیکھی تو اس نے اسے نہیں چھپایا بلکہ اسے کچھ وضاحت دینے کی کوشش کی۔

عدالت نے مزید کہا کہ مجرم کی حرکت ایک جنسی عمل ہے اور اگر کسی دوسرے شخص کی موجودگی میں کیا جائے تو یہ ملزم کے جنسی ارادے کا اندازہ لگانے کے لیے کافی ہے۔ نیز اس قسم کے واقعات سے متاثرہ کے خاندان کے افراد اور یہاں تک کہ معاشرے پر اس کے بہت برئے اثر پڑتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ خاندان کے افراد اس تاثر میں رہتے ہیں کہ گھر اور آس پاس کا علاقہ بچوں کے لیے محفوظ نہیں ہے جو کہ معاشرے میں تشویشناک صورتحال پیدا کرنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sex Racket Busted in Mumbai: ممبئی پولیس نے گھریلو خواتین کا فحش ویڈیو بنانے والوں کو گرفتار کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details