اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mohan Bhagwat Speech ایک شخص اور ایک نظریہ ملک کو نہ بنا یا بگاڑ نہیں سکتا، موہن بھاگوت - ناگپور کی خبر

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ناگپور میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص یا ایک نظریہ ملک کو خراب نہیں کر سکتا۔

Mohan Bhagwat
Mohan Bhagwat

By

Published : Feb 15, 2023, 10:10 AM IST

ناگپور:راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے منگل کو ایک خطاب میں کہا کہ دنیا کے اچھے ممالک کے پاس بہت سے خیالات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک نظریہ یا ایک شخص کسی ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ موہن بھاگوت نے ناگپور میں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ ایک شخص، ایک نظریہ، ایک گروہ یا ایک خیال کسی ملک کو بنا یا بگاڑ نہیں سکتا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ دنیا کے 'اچھے ممالک' کے پاس بہت سے خیالات ہوتے ہیں۔ برے ممالک میں بھی اچھے لیڈر ہوتے ہیں لیکن یہ اس بات پر منحصر ہے کہ ان کا معاشرہ کیسا ہے۔

مزید پڑھیں: Mohan Bhagwat Comments on Muslims مسلمانوں کو احساس برتری کو ترک کرنا ہوگا، بھاگوت

Jamiat Ulema e Hind Meeting 'یہ ملک جتنا وزیر اعظم مودی اور موہن بھاگوت کا ہے اتنا ہی محمود مدنی کا بھی ہے'

موہن بھاگوت ناگپور میں راج رتن ایوارڈ کمیٹی کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران موہن بھاگوت نے کہا کہ 'ایک شخص، ایک خیال، ایک گروہ، ایک نظریہ ملک کو نہیں بنا یا بگاڑ نہیں سکتا۔' انہوں نے کہا، 'دنیا کے اچھے ملکوں کے پاس ہر طرح کے خیالات ہوتے ہیں۔ ان کے پاس بھی سبھی طرح کے انتظامات ہوتے ہیں اور وہ انہی انتظامات کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ بھاگوت نے کہا کہ شیواجی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 'سوراجیہ' قائم کیا اور ان کے دور میں جنوبی ہندوستان کو مظالم سے آزاد کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی مشرقی اور شمالی بھارت ناگپور کے بھونسلے خاندان کی حکومت میں مظالم سے آزاد ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details