ملک کے متعدد علاقوں میں حجاب کی حمایت میں احتجاج کیا جا رہا ہے، حالانکہ مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں گزشتہ جمعہ کو متعدد جگہوں اور مساجد کے باہر حجاب کی حمایت میں کالی پٹی باندھ کر احتجاج کیا گیا۔ جس کے بعد ممبئی کی شیواجی نگر پولیس Shivaji Nagar Police نے مظاہرین کے خلاف کووڈ قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں معاملہ درج کیا ہے، حالانکہ اس معاملے میں کسی طرح کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
ممبئی کے چیمبور علاقے میں شیو واہتک سینا کے صدر دیپک مہیشوری نے ممبئی کے چیتا کیمپ علاقے کی بچیوں کو حجاب تقسیم کیا اور یہ کہا کہ ریاست میں حجاب پوش خواتین کو یا طالبات کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔