اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک - Sudco bus stand aurangabad news

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں سڈکو بس اسٹینڈ کے قریب ٹریفک سگنل پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک نوجوان شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

one died in a road accident in aurangabad
سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

By

Published : Dec 23, 2020, 6:16 PM IST

اورونگ آباد میں ایس ٹی بس نے ایک اسکوٹر سوار کو شدید طور پر ٹکر مار دی، جس میں اسکوٹر سوار جائے واردات پر ہی فوت ہوگیا، جب کہ دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔

زخمی شخص کو علاج کے لیے اورنگ آباد کے سرکاری ہسپتال میں کے لیے بھیجا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سڈکو بس اسٹینڈ کے روبرو واقع ٹریفک سگنل پر ریڈ لائٹ لگی ہوئی تھی ایک بس ٹھہری ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:ممبئی میں رات کا کرفیو نافذ

بس کہ پیچھے ایک موٹر سائیکل پر دو نوجوان سگنل کھلنے کا انتظار کر رہے تھے اتنے میں پیچھے سے برق رفتار اورنگ آباد ۔ جالنہ ایس ٹی بس نے موٹر سائیکل سوار کو زوردار ٹکر ماردی۔

سڑک حادثہ کی اصل وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے، پولیس نے معاملہ درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details