اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: نجی ہسپتال میں آتشزدگی - بی جے پی کے رکن اسمبلی مہر کوٹیچا

گزشتہ روز ممبئی کے ایک نجی ہسپتال میں آگ لگ گئی، جس میں ایک شخص ہلاک جب کہ 40 مریضوں کو دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

minor fire broke out in a private hospital
ممبئی: نجی ہسپتال میں آتشزدگی

By

Published : Oct 13, 2020, 7:57 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ملند علاقے میں ایک نجی ہسپتال میں پیر کو شام میں آگ لگ گئی، ہسپتال کے انتظامیہ نے 40 مریضوں کو دوسرے ہسپتال میں منتقل کیا، جس میں سے ایک مریض کی موت ہوگئی ۔

افسران نے بتایا کہ ملند کے اپیکس ہسپتال میں شام 5 بجے سے 6 بجے کے درمیان جنریٹر کے زیادہ گرم ہوجانے کی وجہ سے اس میں آگ لگ گئی۔

ممبئی: نجی ہسپتال میں آتشزدگی

بی جے پی کے رکن اسمبلی مہر کوٹیچا نے کہا کہ ملند علاقے میں کووڈ کے پانچ نرسنگ ہوم ہیں، جس میں سے ایک اپیکس ہسپتال ہے جہاں جنریٹر میں آگ لگ گئی،جس کی وجہ سے تین مریضوں جن کی حالت تشویشناک تھیں انہیں فورا دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایک مریض کی راستے میں ہی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ اس میں ایک مریض کی حالت تشویشناک ہے، مہر نے ریاستی حکومت پر بھی تنقید کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details