مسلم اکثریتی شہر کی شناخت رکھنے والے شہر مالیگاؤں میں پولیس کنٹرول روم سے ملی موصولہ اطلاع کے مطابق تعلقہ پولیس عملہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ فیضان احمد شبیر احمد ساکن نیاپورہ (مالیگاؤں) نامی شخص کے پاس ایک دیسی پستول ہے۔اور وہ اسے چالیس گاؤں پھاٹے پر فروخت کرنے کی غرض سے آنے والا ہے۔
مالیگاؤں: دیسی پستول سمیت ایک شخص گرفتار - مالیگاوں کی خبریں
مہاراشٹرا کے شہر مالیگاؤں میں واقع چالیس گاؤں پھاٹے پر تعلقہ پولیس نے ایک نوجوان کو دیسی پستول کے ساتھ گرفتار کیا۔
مالیگاؤں: دیسی پستول سمیت ایک شخص گرفتار
اس بات کی اطلاع ملتے ہی تعلقہ پولیس نے موقع دیکھ کر چھاپہ مار کارؤائی کرتے ہوئے فیضان احمد کو گرفتار کرلیا اور اسکے قبضے سے 9 ہزار مالیت کی دیسی پستول کو ضبط کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔