مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کی پولیس نے قومی پرندہ مور کا شکار کرنے کے معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس تعلق سے محکمۂ جنگلات کے افسر نے بتایا کہ پوار واڑی پولیس اسٹیشن کی ایک گاڑی پیٹرولنگ کررہی تھی کہ اس دوران پولیس افسران کو سوند گاؤں پھاٹہ کے قریب ممبئی ۔ آگرہ ہائی وے سے گزر رہی ایک ٹویٹا کار پر شبہ ہوا۔
پولیس اہلکاروں نے جب ٹویٹا کار روک کر اس کی تلاشی لی تو اس میں سے مور اور مور کے پنکھ سمیت ایک ایئر گن برآمد ہوئی۔
محکمہ جنگلات کے افسر ڈی ڈی کامبلے نے اس تعلق سے مزید بتایا کہ اس معاملے میں حذیفہ نامی ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد پوار واڑی پولیس اسٹیشن کے پی آئی وسنت بھوئی نے اس واقعے کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی۔