نئے قوانین کے مطابق اب شادی اور دوسری تقاریب کے موقع پر صرف پچاس لوگوں کو ہی شامل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایسے میں اس کا اثر سب سے زیادہ کیٹرنگ سروس والوں پر پڑا ہے۔ Omicron Impact on Catering Services
گزشتہ 9 برسوں سے کٹرنگ پیشے Catering Services سے وابستہ عامر صدیقی کا کہنا ہے کہ جس دن سے حکومت نے یہ فرمان جاری کیا ہے۔ اس کے بعد سے حالات پہلے کے برعکس ہو گئے ہیں۔ اب زیادہ تر آرڈر کینسل ہو رہے ہیں کیونکہ جب ہال میں کھانے والے ہی نہیں ہوں گے تو کھانا کس کے لئے بنایا جائےگا۔