اردو

urdu

ETV Bharat / state

BMC Rules for Hotels in Mumbai: اومیکرون اور بی ایم سی قوانین سے ایک بار پھر ہوٹل کاروبار متاثر - ہوٹل مالکان کے لیے بی ایم سی قوانین

کورونا وائرس کے سبب نافذ لاک ڈاؤن Lockdown Due to Coronavirus میں راحت ملنے کے بعد ممبئی کے بھنڈی بازار اور محمد علی روڈ پر ہوٹل پیشے سے وابستہ افراد نے راحت کی سانس لی تھی لیکن یہ راحت ان کے لیے محض کچھ مہینوں کی ہی ثابت ہوئی اور اومیکرون نے دستک دے دی جس کے بعد ایک بار پھر سے لاک ڈاؤن جیسی صورتحال دکھائی دے رہی ہے۔

ہوٹل مالکان کے لیے بی ایم سی قوانین
ہوٹل مالکان کے لیے بی ایم سی قوانین

By

Published : Jan 3, 2022, 7:58 PM IST

ممبئی میں کورونا سمیت اومیکرون کے بڑھتے کیسز Omicron Cases in Mumbai کے پیش نظر محکمۂ بی ایم سی کی جانب سے سخت قوانین اور ہدایات کا فرمان جاری کر دیا گیا ہے۔

ہوٹل مالکان کے لیے بی ایم سی قوانین

اس فرمان میں محکمۂ بی ایم سی نے ہوٹل مالکان BMC Rules for Hotels in Mumbai کو انتباہ دیا ہے کہ ہوٹل مالکان اپنے ہوٹل میں موجود ٹیبل پر صرف 50 فیصد ہی لوگوں کو بیٹھا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہوٹل کے اندر یا باہر یا ویٹنگ ایریا میں بھی ہجوم سے پرہیز اور اجتناب کیا جائے نیز ہوٹل کے ملازمین کو ہمیشہ ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ہوٹل مالکان محکمۂ بی ایم سی کی جانب سے دی گئی ہدایتوں پر سختی سے عمل کر رہے ہیں لیکن ان قوانین کے بیچ ہوٹل کا یہ کاروبار پھر سے لاک ڈاؤن جیسے حالات کی نذر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

ممبئی جیسے گنجان آبادی والے شہر میں مغلئی اور چائنیز کھانوں میں اکثریت مسلم کاروباریوں کی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ حکومت یا محکمۂ بی ایم سی محض ایک طبقے کے لئے یہ قانون نافذ کر رہا ہے بلکہ یہ قانون دوسرے ہوٹلوں کے لئے بھی ہے۔

بی ایم سی کے قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف محکمۂ بی ایم سی جو جرمانہ وصول کرتی ہے وہ رقم بہت زیادہ ہے اس لئے ہوٹل مالکان ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ بی ایم سی کے قوانین پر وہ سختی سے عمل کریں یا ہوٹل بند کر دیں تاکہ جرمانے سے بچ سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details