ہلاک شدگان کی آخری رسومات پر دیویندر فڑنویس کو اعتراض - BJP's politics in Mumbai
مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مسلم افراد کی لاشوں کو آخری رسومات کے لیے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو دینے پر سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے اعتراض کیا ہے۔

ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مسلم افراد کی لاشوں کو آخری رسومات ادا کرنے کے لیے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو دینے پر اعتراض کیا ہے.
دیویندر فڑنویس کے ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جس کے بعد پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے نیشنل سیکریٹری انیس احمد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'ایسا نہیں ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا محض مہاراشٹر میں ہی ہے بلکہ پی ایف آئی ای پورے ملک کی متعدد ریاستوں میں یہ خدمات انجام دے رہی ہے۔'