ریاست مہاراشٹر میں اورنگ آباد کے گھاٹی سرکاری ہسپتال کے نرسنگ عملے نے اپنا کام بند کرکے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
اورنگ آباد: گھاٹی سرکاری ہسپتال کے نرسنگ عملے کا احتجاج - Nursing staff face difficulties
اورنگ آباد میں گھاٹی سرکاری ہسپتال کے کورونا وارڈ میں کام کرنے والے نرسنگ اسٹاف نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا ۔
اس دوران نرسنگ عملے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'کورونا وارڈ میں کام کرنے والے نرسنگ اسٹاف کو حکومت کی جانب سے کورونا وبا سے تحفظ کے لئے ضروری اشیا فراہم نہیں کی جا رہی ہے، جس سے نرسنگ اسٹاف کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'انتظامیہ کی جانب سے جو پی پی ای کٹس فراہم کی گئی ہے وہ ناقص قسم کے ہیں، جو عملے کی جان کو خطرہ میں ڈال رہا ہے، ہسپتال میں ماسک بھی بہتر کوالیٹی کے دستیاب نہیں ہیں۔ عملے کا کہنا ہے کہ 'اگر ان کے مطالبات جلد ازجلد پورے نہیں کئے گئے تو وہ غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کریں گے ۔
TAGGED:
Nursing staff Strick