ریاست مہاراشٹر میں ضلعی سطح پر گھاٹی دواخانہ کی نرسوں نے تبادلوں کے خلاف احتجاجی دھرنادیا، اس دوران مظاہرین نے کہا کہ اگر کسی بھی صورت میں دوسرے اضلاع میں تبادلہ کیا گیا تو ہم کام کرنا بند کردیں گے۔ ساتھ ہی ان افراد کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو ہفتے میں پانچ دن کام کی سہولت ہے جب کہ طبی عملے کو سہولت نہیں دی گئی ہے۔
کورونا وبا کے دوران فرنٹ لائن پر کام کرنے والی اورنگ آباد میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کی چھ سو نرسوں کو اب تبادلے کا سامنا ہے، برسوں سے گھاٹی دواخانے کے مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والی ان نرسوں کا کہنا ہے کہ ضلعی سطح پر تبادلے سے انھیں کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ کسی بھی صورت میں تبادلے کو قبول نہیں کریں گے۔