آدھے گھنٹے تک سرکاری ہسپتال کی نرسوں نے کیا احتجاج اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر میں واقع بکشی کمیٹی نے اسٹاف نرسوں اور انچارج نرسوں کو نظر ثانی شدہ پے اسکیل میں شامل نہیں کیا ہے. نظر ثانی شدہ تنخواہوں میں اضافے سے نرسوں کے اخراج سے ریاست بھر میں نرسوں میں غصے کی لہر پائی جارہی ہے. اس ضمن میں اورنگ آباد کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل (گھائی) میں نرسوں نے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبہ پر احتجاج کیا۔
گھائی اسپتال سمیت ریاست بھر کے سرکاری میڈیکل کالجوں کی نرسوں کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ کیلئے احتجاج کیا گیا ہے۔ یہ احتجاج مہاراشٹر گورنمنٹ نرسس فیڈریشن کی جانب سے ریاست بھر میں کیا گیا۔ صبح گھائی میں آدھے گھنٹے تک نرسوں نے احتجاج کیا۔ احتجاج میں نرسوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں نرسوں نے انھیں بہتر پے اسکیل دیئے جانے کا مطالبہ کیا ۔ نرسوں کے فیڈریشن کے مطابق بکشی کمیٹی کی رپورٹ میں نرسوں کی تنخواہوں میں اضافے کو مد نظر نہیں رکھا گیا اور صرف پیڈیاٹرک ڈپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی نرسوں کو ہی مد نظر رکھا گیا ہے۔
تاہم گورنمنٹ میڈیکل کالج کی اسٹاف نرس کو تنخواہوں کے اضافے میں خاطر میں نہیں لایا گیا یہ احتجاج گورنمنٹ میڈیکل کالج میں 90 فیصد اسٹاف نرسوں کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کیے جانے کے خلاف کیا گیا تھا۔ اس وقت نرسوں کی تنظیم کی ریاستی صدر اندومتی تھورات نے کہا کہ میٹرن پیڈیاٹرک ڈپارٹمنٹ کی نرس، پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے نرس اسسٹنٹ آفیسر کی اجرت میں اضافہ کیا گیا ہے ۔اسی طرح نہ ریاست ہے حکومت نے مختلف محکمہ کے 104 الگ الگ اسٹاف کے ملازمین کو شامل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Ramdas Athawale on Ministry رام داس اٹھاؤلے کا مہاراشٹر حکومت سے وزارت کا مطالبہ
کورونا وبا کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا گیا ہے کہ کورونا کے دور میں زیادہ تر کام جرنل اسٹاف نرسوں نے ہی کیا ہے ۔ایسے حالات میں کام کرنے کے باوجود بھی حکومت نرسوں کی جانب توجہ نہیں دے رہی ہے۔اس کی وجہ سے ریاست بھر کی نرسوں میں غصہ پایا جاتا ہے۔ اندومتی تھیورات نے تنخواہوں میں اضافے کا مسئلہ حل نہ ہونے پر ریاست بھر میں غیر معینہ مدت کیلئے احتجاج کیا جائیگا اس طرح کا انتباہ بھی دیا گیا۔