اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی: کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ

مہاراشٹر کے صنعتی شہر بھیونڈی اور مضافات میں کورونا متاثرین کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا اور ایک ہی دن میں 23 مثبت مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔

کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ
کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ

By

Published : May 21, 2020, 8:38 PM IST

مسلسل مثبت کیسز میں اضافے کے بعد شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 121 ہوگئی ہے جس سے انتظامیہ مزید فکر مند اور مستعد ہوگئی ہے۔

بھیونڈی اور مضافات میں مریضوں کی تعداد 121 ہے، 46 مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں جبکہ 2 مریضوں کی موت ہوئی ہے، شہر اور مضافات کے 78 کورونا متاثر مریضوں کا علاج بھیونڈی، تھانے اور ممبئی کے مختلف اسپتال میں جاری ہے۔

ایک دن میں کووڈ 19 کے 23 مریضوں کی تصدیق سے میونسپل انتظامیہ، محکمہ صحت اور پولیس انتظامیہ مستعد ہوگیا ہے، ان 23 نئے کیسز میں 22 مریض میونسپل حدود جبکہ ایک دیہی علاقے کا ہے۔

کارپوریشن ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 18 کورونا وائرس سے متاثر مریض ممبئی اور دو مالیگاؤں اور جھارکھنڈ سے بھیونڈی شہر پہنچے تھے۔

کورونا متاثر مریضوں کے تعلق میں آنے والے 469 افراد کو ٹاٹا امنترا واقع کوارنٹائن سینٹر میں رکھا گیا ہے، شہر میں 20 جبکہ تعلقہ کے 29 علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔

فی الحال کارپوریشن انتظامیہ نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ گزشتہ 15 دنوں کے اندر بیرونی شہر سے آنے والے لوگوں کی شناخت کریں تاکہ اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details